گلوکارہ انعم خان اور ظفر ملک کا مشترکہ ویڈیو مکمل،جلد ریلیز ہوگا

جمعہ 10 دسمبر 2021 15:04

گلوکارہ انعم خان اور ظفر ملک کا مشترکہ ویڈیو مکمل،جلد ریلیز ہوگا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2021ء) معروف گلوکارہ انعم خان اور گلوکار ظفرملک کا مشترکہ ویڈیو سونگ مکمل کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز الیون سٹوڈیومیں مکمل کیا گیا اس گانے کا میوزک موسیقار ابی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن اختر ہاشمی نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس میوزک ویڈیو کو بہت جلد سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیاجائیگا۔

ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ انعم خان اور ظفر ملک نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گیت میوزک کے دلدادہ لوگوں کے لیئے ایک تحفہ ثابت ہوگا کیونکہ اس گانے میں ہم نے میوزک لوورز کے لیئے تمام تر لوازمات شامل کیئے ہیں۔گلوکارہ انعم خان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستاروں کو یہ گانا بہت بھائے گااور کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2021 - 15:04:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :