اکشے کمار ایک پرسکون انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے‘سارہ علی خان

مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں

منگل 14 دسمبر 2021 11:56

اکشے کمار ایک پرسکون انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے‘سارہ علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2021ء) سارہ علی خان نے فلم اترنگی رے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے پر والد سیف علی خان کے ردِ عمل کے بارے میں بتادیا۔ واضح رہے کہ اکشے کمار اور سیف علی خان یہ دل لگی، میں کھلاڑی تو اناڑی اور آرزو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ دونوں آخری مرتبہ 2008 میں ایک ساتھ فلم ٹشن میں بھی نظر آئے۔

تاہم اب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلم کی دنیا میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ والد نے اکشے سے متعلق کہا کہ ان کا اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا تھا، مجھے یقین ہے کہ میرا بھی اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا ہوگا۔ اکشے سے متعلق سارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ سپر اسٹار ہے، اس کی موجودگی بہترین ہے، اس میں بہترین توانائی ہے، لیکن اس کے بارے میں اچھی چیز یہ ہے کہ وہ بہت نفیس انسان بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ سارہ علی خان نے کہا کہ اکشے کمار ایک پرسکون انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اپنی فلم اترنگی رے کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2021 - 11:56:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :