تین سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر دنیا پریشان ہوجاتی ہے ہم نو سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر خاموش ہیں‘علی ظفر

لاہور کے بچے اور شہری ایسی گندی فضا میں سانس لے رہے ہیں،، حکومت بتائے اسموگ سے متعلق پالیسی ہے کیا ‘گلوکار

بدھ 15 دسمبر 2021 15:20

تین سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر دنیا پریشان ہوجاتی ہے ہم نو سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر خاموش ہیں‘علی ظفر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2021ء) لاہور سمیت پنجاب میں بڑھتی اسموگ کے اثرات نے سب کو پریشان کردیا ہے ایسے میں گلوکار علی ظفر نے حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنی گاڑی کے ایئر فلٹر کی ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر فلٹر مکمل طور پر مٹی سے اٹا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو مثال بناتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ لاہور کے بچے اور شہری ایسی گندی فضا میں سانس لے رہے ہیں، تین سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر دنیا پریشان ہوجاتی ہے لیکن ہم نو سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر خاموش ہیں، حکومت بتائے اسموگ سے متعلق پالیسی ہے کیا اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہیش ٹیگ سانس لینے دو کو ٹرینڈ بنانے میں میرا ساتھ دیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2021 - 15:20:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :