عدنان صدیقی کے بعد فہد مصطفی کا بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ

ہفتہ 18 دسمبر 2021 15:02

عدنان صدیقی کے بعد فہد مصطفی کا بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2021ء) شوبز سے کنارہ کشی کا اشارہ دینے والے عدنان صدیقی کا ساتھ دینے فہد مصطفی بھی میدان میں آگئے۔عدنان صدیقی کے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بتائے اپنے ارادوں پر فہد مصطفی نے بھی ردعمل دیا۔

(جاری ہے)

فہد مصطفی نے لکھا کہ ’میں آپ کے ساتھ ہوں عدنان بھائی۔‘خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ’ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں‘۔

وقت اشاعت : 18/12/2021 - 15:02:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :