زوہیب حسن نے بھی اشتیاق بیگ کیخلاف دعویٰ دائر کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اشتیاق بیگ پر زوہیب اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پرنٹ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بیان دینے پر پابندی لگا دی

پیر 20 دسمبر 2021 12:42

زوہیب حسن نے بھی اشتیاق بیگ کیخلاف دعویٰ دائر کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2021ء) گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بھی مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف دعوی دائر کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اشتیاق بیگ پر زوہیب اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پرنٹ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بیان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔عدالت نے زوہیب حسن اور مرزا اشتیاق بیگ کے دائر دعوے ایک ہی بینچ میں لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رواں سال 13 اگست کو زوہیب حسن نے بہن نازیہ حسن کی 21 ویں برسی کے موقع پر انکشاف کیا تھا کہ نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لی تھی۔زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ نازیہ خود طلاق کے لیے پاکستان ہائی کمیشن گئیں، مرزا اشتیاق نے تاخیری حربے اپنائے۔واضح رہے کہ مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے الزاما ت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زوہیب حسن کے خلاف پاکستان اور برطانوی عدالت میں 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔
وقت اشاعت : 20/12/2021 - 12:42:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :