لاہور ہائیکورٹ ،میشا شفیع کی اپنے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل ہو گی

پیر 20 دسمبر 2021 16:31

لاہور ہائیکورٹ ،میشا شفیع کی اپنے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ و ماڈل میشا شفیع کی اپنے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر درخواست گذارکی وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج بروز منگل تک ملتوی کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت  کے دوران  درخواست گذار میشا شفیع کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کے خلاف کی گئی تمام انکوائری غلط اور خلاف قانون ہے،ایف آئی اے نے بغیر ثبوت کے چالان پیش کرکے انکوائری شروع کردی ۔

وکیل میشا شفیع نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع کے خلاف ٹوئیٹر سے بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کے خلاف اداکار و گلوکار علی ظفر کی مدعیت میں جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا،یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں ہتک عزت کے کیس پراثر انداز ہونے کے لیے درج کیا گیا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے ۔
وقت اشاعت : 20/12/2021 - 16:31:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :