حکمران کسی بھی ملک کا چہرہ ،قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے‘ ایوب کھوسہ

ہر کسی کو دوسروں کے احتساب کی بجائے پہلے اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے ‘ سینئر اداکار

منگل 21 دسمبر 2021 11:50

حکمران کسی بھی ملک کا چہرہ ،قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے‘ ایوب کھوسہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2021ء)سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ حکمران کسی بھی ملک کا چہرہ ہو تے ہیں اس لئے ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے ،دوسروں کے احتساب کی بجائے پہلے اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ دور میں عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے ، حقائق تسلیم کرنے کی بجائے الٹا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے جو زیادہ تشویش کی بات ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوںکے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے کیونکہ حکمران اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں ۔ عوام اب بہت قربانیاں دے چکے ہیں اس لئے اب حکمرانوںکو قربانی دینی چاہیے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس مل سکے۔

وقت اشاعت : 21/12/2021 - 11:50:56

Rlated Stars :