اداکارہ ریما کی شوہر کے ہمراہ عمر شریف کے گھر آمد

منگل 21 دسمبر 2021 11:59

اداکارہ ریما کی شوہر کے ہمراہ عمر شریف کے گھر آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ کراچی میں مرحوم کامیڈی کنگ عمر شریف کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ریما نے عمر شریف کی اہلیہ دیبا عمر، بیٹے جواد اور فواد سے ملاقات کے دوران عمر شریف کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف رواں سال 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 21/12/2021 - 11:59:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :