حاجی البیلا مد مقابل فنکار کی کہی ہوئی بات کو لپیٹ کر اسے ہی واپس کرنیکا ہنر جانتے تھے ‘ نسیم وکی

بھارت میں فنکاروں کو بہت اچھا معاوضہ ملتاہے ،پروفیشنل ازم بھی زیادہ ہے ‘ کامیڈین اداکار کی گفتگو

بدھ 22 دسمبر 2021 11:52

حاجی البیلا مد مقابل فنکار کی کہی ہوئی بات کو لپیٹ کر اسے ہی واپس کرنیکا ہنر جانتے تھے ‘ نسیم وکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2021ء) نامورکامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ حاجی البیلا بہت بڑے اداکار تھے،ان میں یہ صلاحیت تھی وہ اپنے مد مقابل فنکار کی کہی ہوئی بات کو لپیٹ کر اسے ہی واپس کر دیتے تھے او ر خوب داد سمیٹتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ بھارت میں فنکاروں کو بہت اچھا معاوضہ ملتاہے ،فرض کرلیں اگر بھارت میں کوئی فنکار ایک قسط کے جتنے پیسے لے رہا ہے یہاں پر وہ 13اقساط میں اتنا معاوضہ لیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت میں پروفیشنل ازم زیادہ ہے اور وہاں پر حسد کا رجحان کا بھی یہاں سے کم ہے ۔انہوںنے کہا کہ میری گھرمیں بچوں کے ساتھ گہری دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کو جگتیں بھی کر لیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/12/2021 - 11:52:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :