رابی پیرزادہ کی جانب سے دیہی علاقوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

بچے اور خواتین اپنے سائز کے سویٹر خود پسند کر کے لے جاتے رہے

جمعرات 23 دسمبر 2021 12:39

رابی پیرزادہ کی جانب سے دیہی علاقوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2021ء) شوبز کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے موسم سرما کی مناسبت سے دیہی علاقوںمیں گرم ملبوسات تقسیم کئے ۔ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہ ایک پک بھر کر کسی دور دراز کے دیہی علاقے میںموجود ہیں جہاں پر لوگ اپنے سائز کے گرم سویٹر لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران رابی پیرزادہ خود بھی لوگوں کو ان کے سائز کے سویٹر تلاش کر کے دینے میںمدد دے رہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی اپیل کرتی ہوں کہ جن کو خدا کی ذات نے کچھ عطا کر رکھا ہے انہیں غریب او رمستحق طبقات کی مددکرنی چاہیے۔ خدا کی ذات اپنے دئیے ہوئے میں لوگوں پر خرچ کرنے کا حکم دیتا ہے اور وہ ذات کبھی کسی کا احسان نہیں رکھتی بلکہ کئی گنا زیادہ واپس لٹاتی ہے۔
وقت اشاعت : 23/12/2021 - 12:39:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :