معروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بالآخرپیدائش کے 5 ماہ بعدبیٹے کا چہرہ دِکھا دیا

جمعرات 23 دسمبر 2021 16:14

معروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بالآخرپیدائش کے 5 ماہ بعدبیٹے کا چہرہ دِکھا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش کے 5 ماہ بعد اس کا چہرہ دِکھا دیا۔اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹے کی ایک دلکش تصویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی اور کہا کہ کبیر حسین سے آپ سب بھی ملاقات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں تو ہم نے سوچا کہ آپ سب کے ساتھ کبیر حسین کی تصویر شیئر کی جائے ۔

اداکارہ نے بتایا کہ کبیر حسین کو آج دنیا میں آئے 5 ماہ مکمل ہوگئے لیکن یہ تصویر جب لی گئی تب کبیر حسین 3 ماہ کے تھے۔اقرا عزیز کی جانب سے بیٹے کی تصویر کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ س تجاوز کر گئی تھی۔کمنٹ سیکشن میں بھی اداکار جوڑی کے مداح کبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 23/12/2021 - 16:14:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :