سنی لیون ’مجنوں بھائی‘ سے متاثر ،پینٹنگ بناتے ویڈیو شیئرکردی

ہفتہ 25 دسمبر 2021 11:58

سنی لیون ’مجنوں بھائی‘ سے متاثر ،پینٹنگ بناتے ویڈیو شیئرکردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2021ء) بالی ووڈ کی مقبول کامیڈی فلم ' ویلکم 'میں مجنوں بھائی کی پینٹنگز سے سب ہی واقف ہیں اور اب اداکارہ سنی لیون بھی ان سے متاثر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

فلم ویلکم میں مجنوں بھائی کا کردار ادا کرنیوالے انیل کپور نے فلم میں گدھے ، گھوڑے کی پینٹنگ بنائی تھی جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔سنی لیون نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ بظاہر مجنوں بھائی والی ہی پینٹنگ بناتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو میں جو پینٹنگ سنی نے دکھائی وہ انہوں نے ہی بنائی ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ 'میں مجنوں بھائی سے کافی متاثر ہوئی'۔

وقت اشاعت : 25/12/2021 - 11:58:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :