فلم '83' سینماء گھروں میں ریلیز کردی گئی

1988 میں معلوم ہوا بھارت کرکٹ ورلڈکپ جیتا، پنکج تریپاٹھی کا انکشاف

ہفتہ 25 دسمبر 2021 11:58

فلم '83' سینماء گھروں میں ریلیز کردی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2021ء) کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم '83' طویل انتظار کے بعد سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔ 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں جبکہ یہ فلم اس ٹیم کی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1983 میں بھارت کو پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنکج تریپاٹھی، جو اپنی بہترین اداکاری کیلئے مشہور ہیں، وہ اس فلم میں پی آر مان سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو 1983 میں بھارتی ٹیم کے منیجر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج تریپاٹھی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بھارت نے کب اپنا پہلا کرکٹ ورلڈکپ جیتا۔اداکار نے کہا کہ 1988 میں تقریباً 7،8 سال کا تھا اور اپنے گاؤں میں گلِی ڈنڈا کھیل رہا تھا تو تب مجھے پہلی بار معلوم ہوا کہ بھارت نے انگلینڈ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 1983 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 25/12/2021 - 11:58:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :