ہمایوں سعید نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر 23 سال پرانی تصاویر شیئر کردیں

ہفتہ 25 دسمبر 2021 12:05

ہمایوں سعید نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر 23 سال پرانی تصاویر شیئر کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2021ء) پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ کی سالگرہ کے موقع پر شادی کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے کی تصاویر شیئر کردیں۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے لیے پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔اداکار نے کہا کہ 1998 میں شادی کے بعد ہمارا پہلا بیرون ملک سفر ماریشس کا تھا ، یہ تمام سال خوشیوں، مسکراہٹوں اور روشنی سے بھرے رہے۔ واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ بھی کئی معروف پاکستانی ڈرامے پروڈیوس کر چکی ہیں جن میں الف ،صدقے تمہارے اور دوبول شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 25/12/2021 - 12:05:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :