رنویر اور دپیکا کی فلم’’83‘‘ شائقین کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام

پہلے روز باکس آفس پر فلم 16.95 کروڑ، اتوار کو 17.4 کروڑ جبکہ تیسرے روز صرف 90 لاکھ روپے کا کاروبار کرسکی روی شاستری نے 1983 کے اسکواڈ کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت اور فلم 83 کواب تک کی زندگی کی بہترین فلم قرار دیا

منگل 28 دسمبر 2021 11:47

رنویر اور دپیکا کی فلم’’83‘‘ شائقین کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپییکا پدوکون کی نئی آنے والی فلم 83 شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو اور 1983 کے اسکواڈ پر بنائی جانے والی فلم شائقین کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام رہی ہے۔اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کپل دیو جبکہ دیپیکا اٴْن کی اہلیہ رومی دیو کا کردار ادا کررہی ہیں اور وہ اس کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین کے ساتھ سینیما گھروں میں ہفتے کے روز ریلیز ہونے والی فلم 83 نے اب تک باکس آفس میں صرف 47 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جبکہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ دے گی۔بالی ووڈ فلموں پر نظر رکھنے والے ناقد اور مبصر ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باکس آفس کلیکشن کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے یعنی پہلے روز باکس آفس پر فلم 16.95 کروڑ، اتوار کو 17.4 کروڑ جبکہ تیسرے روز صرف 90 لاکھ روپے کا کاروبار کرسکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو تین روز میں اب تک 12.64 کروڑ روپے کا نفع ہوا ہے۔ ترن کے مطابق کرسمس کی تعطیل کے باعث ہفتے اور اتوار کو فلم نے ریکارڈ کاروبار کیا مگر پیر کو یہ ایک ناکام فلم کی صورت میں سامنے آئی۔فلم کی کاسٹ میں رنویر ، دپیکا کے علاوہ ثاقب سلیم، جتن سرنا، طاہر راج، جیوا، ہاردی ساندھو، ایمی ورک، چارج پٹیل، پنکج ترپاٹھی سمیت دیگر کردار ادا کررہے ہیں۔سابق کرکٹر روی شاستری نے 1983 کے اسکواڈ کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت قرار دیا اور فلم 83 کواب تک کی زندگی کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔بھارت نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا۔
وقت اشاعت : 28/12/2021 - 11:47:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :