برٹنی اسپیئرز نے میوزک انڈسٹری میں واپسی نہ آنے کی وجہ بتادی

منگل 28 دسمبر 2021 17:05

برٹنی اسپیئرز نے میوزک انڈسٹری میں واپسی نہ آنے کی وجہ بتادی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے میوزک انڈسٹری کی طرف دوبارہ واپس نہ آنے کی وجہ بتادی ہے۔ برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ’اٴْنہوں نے اپنے پرانے گانوں کے نئے گانے اور ریمکس کرنے کی امید کی تھی ، لیکن وہ مبینہ طور پر ایسا کرنے میں ناکام رہی جب وہ کنزًرویٹرشپ میں تھیں‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ’اب وہ اپنی قسمت کے ذمہ دار ہونے کے باوجود، بھی میوزک انڈسٹری میں واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہیں‘۔ برٹنی سپیئرز نے لکھا کہ ’اٴْن کا اندازہ ہے کہ یہ اب زیادہ تر لوگوں کو عجیب لگتا ہے کہ وہ اب بھی میوزک انڈسٹری کی طرف کیوں واپس نہیں آرہی ہیں، یہ صرف سطحی مسائل ہیں‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ’لوگوں کو ان خوفناک چیزوں کا کوئی اندازہ نہیں ہے جو ذاتی طور پر اٴْن کے ساتھ پیش آئی تھیں، جو کچھ گزرا اس کے بعد، وہ لوگوں سے اور کاروبار سے خوفزدہ ہیں!!‘۔اٴْنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’اب صرف اپنی فیملی کے فائدے کیلئے اپنے اصل کام کو نظر انداز کرنے کیلئے میوزک انڈسٹری میں واپس نہیں آئیں گی‘۔
وقت اشاعت : 28/12/2021 - 17:05:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :