دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ پتا بھی نہیں چلا، شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، یاسر حسین

آپ جادوگرنی ہیں،آپ نے مجھے ہر خوشی دی، آزادی کا کیا ہے 1947 سے پہلے بھی لوگ جی رہے تھے نا، معروف کامیڈین کی مزاحیہ انداز میں شادی کی دوسری سالگرہ پر بیگم کو مبارکباد

منگل 28 دسمبر 2021 17:05

دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ پتا بھی نہیں چلا، شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، یاسر حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی ۔سوشل میڈیا پر یاسر نے اقرا کے ہمراہ شادی کے روز لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیا۔یاسر نے اقراء کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ یہ دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ اس کے بعد انہوں نے ایموجی کے ساتھ آگے لکھا کہ ’میرا مطلب ہے کہ پتا بھی نہیں چلا‘۔

یاسر نے لکھا ’شادی کیا چیز ہوتی ہے سمجھ آگیا، میرا مطلب ہے کہ شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، ڈر کے مارے ایک ’شیر‘ یاد آگیا‘۔ادمکار نے اپنی پوسٹ میں ’شیر‘ کی دو مختلف ایموجی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقراء سے کتنا ڈرتے ہیں جبکہ یاسر نے اپنی پوسٹ میں اقرا کو جادوگرنی بھی کہا۔

(جاری ہے)

معروف کامیڈین نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہر خوشی دی، آزادی کا کیا ہے 1947 سے پہلے بھی لوگ جی رہے تھے نا، آپ کے آنے سے ایک رونق (ہر وقت کا شور شرابہ ) آگئی ہے‘۔

یاسر نے پوسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی اور مزید بچوں کیلئے دعا بھی کی اور لکھا کہ ’دعا ہے کہ ایسے ہی ہنسی مذاق میں زندگی گزرے اور آپ کا ساتھ ہمیشہ رہے، کبیر جیسی4 ، 5 کاکے کاکیاں اور بھی ہوں انشا اللہ‘۔یاسر نے اپنی پوسٹ کو مزاحیہ بنانے کیلئے تاریخ بھی غلط درج کی۔
وقت اشاعت : 28/12/2021 - 17:05:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :