پنجابی فلموں کی بحالی کیلئے عملی طور پر قدم اٹھانا ہو گا ‘صائمہ نور

خالی باتوں سے کبھی منصوبے مکمل نہیں ہوتے ،سرمایہ کاروں کو ایک قدم آگے آنا ہو گا

بدھ 29 دسمبر 2021 12:37

پنجابی فلموں کی بحالی کیلئے عملی طور پر قدم اٹھانا ہو گا ‘صائمہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2021ء) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی نئی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے لاہور کی انڈسٹری جمود کا شکار ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سب کو مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دے کر پنجابی فلموں کا تسلسل شروع کرنا ہو گا اور کم از کم سالانہ دس سے بارہ فلموں کی نمائش سے پنجابی فلموں کا دور واپس آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی ہماری انڈسٹری میں ایسے ہدایتکار موجود ہیں جو کسی بھی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھے جاتے ہیں ،مگر اس کے لئے سرمایہ کاروں کو ایک قدم آگے آنا ہو گا ،خالی باتوں سے کبھی منصوبے مکمل نہیں ہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک عملی طور پر قدم نہیں اٹھایا جائے گا تب تک اسی طرح کنارے پر کھڑے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 29/12/2021 - 12:37:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :