جینیفر لارنس کا نام گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

پیر 8 ستمبر 2014 12:13

جینیفر لارنس کا نام گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ہالی وڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) ہالی وڈ کی اداکارہ جینیفر لارنس کو کامیاب ترین ہیروئن قرار دیا گیا ہے ، جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں ڈالا گیا ہے۔ یہ اعزاز فلم ہنگر گیمز کی مقبولیت پر ملا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق ہنگر گیمز اور اس کی سیکوئل ، کیچنگ فائر کی آمدنی دنیا بھر میں 90 کروڑ پاونڈ سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ اداکارہ کے لئے بھی ایک ریکارڈ ثابت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ جینیفر لارنس ، نے آج سے چار سال قبل وینٹر بون ڈرامے سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایکس مین ، فرسٹ کلاس ، ڈیز آف فیوچر پاسٹ اور امریکن ہسٹل جیسی کامیاب فلمیں دے چکی ہے۔ جب کہ پچھلے سال وہ ، سلور لائننگ پلے بک کے لئے بہترین ادکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔

وقت اشاعت : 08/09/2014 - 12:13:45

Rlated Stars :