صوفیانہ کلام گا کر جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ‘ عابدہ پروین

اپنی ہستی سے بیگانہ ہو کر صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں جہاں مجھے اپنے وجود کااحساس ہی نہیں ہوتا

ہفتہ 1 جنوری 2022 12:52

صوفیانہ کلام گا کر جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ‘ عابدہ پروین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام گا کر جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ، میں جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اپنی ہستی سے بیگانہ ہو کر ایک ایسی دنیا میں پہنچ جاتی ہوں جہاں مجھے اپنے وجود کااحساس ہی نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہاکہ آپ جس کسی گلوکار سے پوچھیں جو صوفیانہ کلام پیش کرتا ہے تو وہ یہی بتائے گا کہ صوفیانہ کلام سے بہتر اور کوئی کلام نہیں ہو سکتا ۔

عابدہ پروین نے کہا کہ مجھے جو عزت ،شہرت اور مقام ملا اس میں صوفی شعرا ء کا سب سے بڑا ہاتھ ہے کیونکہ انہی کے کلام سے مجھے دنیا بھر میں پہچان ملی ۔عابدہ پروین کو لوگ صرف صوفیانہ کلام کی وجہ سے ہی جانتے ہیں جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔
وقت اشاعت : 01/01/2022 - 12:52:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :