ًشادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی ،پر سکون ماحول میں ہو گی، تاپسی پنوں

ہفتہ 1 جنوری 2022 17:18

ًشادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی ،پر سکون ماحول میں ہو گی، تاپسی پنوں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2022ء) بالی ووڈ اداکارہتاپسی پنو نے کہاہے کہ صرف اس لئے کہ شادی کا سیزن چل رہا ہے تو میں بھی شادی کرلوں ،فی الحال میرا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی وہ ایک پر سکون ماحول میں ہوگی۔

(جاری ہے)

تاپسی پنو نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ بھی زیادہ نہیں بدلے گا اس لیے مجھے ابھی اس میں پھنسنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اٴْمید کرتی ہوں کے 2021 کے مقابلے میں 2022 کافی بہتر ہوگا ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے دو سال میرے لئے تھوڑے بے ترتیبی سے رہے ہیں، میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے وقت نکالنے کی کوشش میں سیٹ کے اندر اور باہر بھاگتی رہی، اس نے میری جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے اس لیے مجھے اٴْمید ہے کہ 2022 زیادہ پراٴْمن ہوگا۔
وقت اشاعت : 01/01/2022 - 17:18:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :