ٌمعیاری کام میری پہچان ،کسی پراجیکٹ میں نام شامل کرانے کیلئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی ‘ میرا

پیر 3 جنوری 2022 17:33

ٌمعیاری کام میری پہچان ،کسی پراجیکٹ میں نام شامل کرانے کیلئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی ‘ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2022ء) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی ،معیاری کام میری پہچان ہے اس لئے میں کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔ میرا نے کہاکہ تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا اور میرے لیے اداکاری کا مارجن ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

وقت اشاعت : 03/01/2022 - 17:33:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :