اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں ‘ عروہ حسین

بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی یہ مستحق تھی ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 5 جنوری 2022 11:54

اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں ‘ عروہ حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں ،بدقسمتی سے ہمارے ہاں فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی یہ مستحق تھی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوںکو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔عروہ حسین نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لیجاسکتے ہیں۔ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 05/01/2022 - 11:54:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :