سونو نگم اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگئے

’میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بھی بالکل ٹھیک ہوں‘سونو نگم

بدھ 5 جنوری 2022 12:05

سونو نگم اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار سونو نگم اپنے اہلخانہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سونو نگم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اٴْنہوں نے بتایا کہ ’وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’میں اس وقت دبئی میں ہوں اور مجھے اپنے شوٹ کے لیے بھارت جانا تھا جس کے لیے، میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں نے 2 سے 3 بار کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا لیکن ہر بار نتائج مثبت ہی آئے لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اس کے ساتھ رہنا پڑے گا۔اپنے ویڈیو پیغام میں سونو نگم نے کہا کہ ’میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بھی بالکل ٹھیک ہوں لیکن مجھے اٴْن لوگوں کے لیے بٴْرا لگتا ہے جن کو میری وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار نے کہا کہ ’کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، مجھے ہمارے لیے بٴْرا لگتا ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کا ابھی کام شروع ہوا ہے۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے افسوس ہے، تھیٹر سے وابستہ لوگ اور فلمسازوں کے لیے بھی کیونکہ کام پچھلے دو سالوں سے متاثر ہو رہا ہے لیکن امید ہے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/01/2022 - 12:05:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :