معروف اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح کی شادی کی پیشکش

قبل ازیںبھی کئی بار صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جاچکی ہے

جمعرات 6 جنوری 2022 12:10

معروف اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح کی شادی کی پیشکش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) معروف اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رافع محمود نامی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔

رافع محمود نے اپنی اسٹوری شیئر کی اور اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آگیا ہے، برائے مہربانی اس بار سوچیں۔صبا قمر نے اسٹوری کو ری پوسٹ کیا اور لکھا کہ لفظ قبول ہے مجھے راس نہیں آتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جاچکی ہے۔
وقت اشاعت : 06/01/2022 - 12:10:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :