معروف فنکار عثمان مختار،عشنا شاہ کے ساتھ، ڈائریکٹر ظہیرالدین کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعرات 6 جنوری 2022 15:54

معروف فنکار عثمان مختار،عشنا شاہ کے ساتھ، ڈائریکٹر ظہیرالدین کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) ہم کہا ں کے سچے تھے میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دینے والے انتہائی باصلاحیت فنکار عثمان مختار ، جلد ہی جرائم اور سنسنی کے موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں وہ عشنا شاہ کے مقابل ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔دریچے فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فیچر فلم کی ہدایات نامور ٹی وی ڈائریکٹر ظہیرالدین دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس فلم کی شوٹنگ اسی مہینے میں لاہور میں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔فنکارعثمان مختار نے اس بارے میں کہا،"مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور ہم کئی مہینوں سے ظہیر بھائی کے ساتھ اس پر بات چیت کررہے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم جو پیش کرنے جارہے ہیں، ناظرین اس سے بہت لطف اندوزہوں گے۔عثمان مختار کی یہ چوتھی فلم ہے، اس سے پہلے وہ جاناں، پرچی کے علاوہ صنم سعید کے مقابل ایک فلم 'عمروعیار' میں کام کرچکے ہیں جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 06/01/2022 - 15:54:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :