کورونا کے نئے ویرئنٹ گریمی ایوارڈز کی تقریب غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

ْگزشتہ برس بھی تقریب کرونا کے باعث ملتوی کی گئی تھی جو جنوری کی بجائے مارچ میں منعقد ہوئی

جمعہ 7 جنوری 2022 12:06

کورونا کے نئے ویرئنٹ گریمی ایوارڈز کی تقریب غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) گریمی ایوارڈز کی تقسیم اعزازات کی تقریب غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 31 جنوری کو منعقد ہونا تھی جسے کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ کے خوف کے باعث ملتوی کیا گیا۔

(جاری ہے)

گریمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر 31 جنوری کو ایوارڈز شو منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گریمی ایوارڈز انتظامیہ کے مطابق شو کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یادرہے کہ گزشتہ برس کی گریمی ایوارڈز کی تقریب بھی کرونا کے باعث ملتوی کی گئی تھی جو جنوری کی بجائے مارچ میں منعقد ہوئی۔

وقت اشاعت : 07/01/2022 - 12:06:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :