عثمان مختار ،اسنا شاہ جرائم اور سنسنی کے موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے

فلم کی ہدایات نامور ٹی وی ڈائریکٹر ظہیرالدین دینگے،شوٹنگ رواں ماہ لاہور میں شروع ہو گی

جمعہ 7 جنوری 2022 12:06

عثمان مختار ،اسنا شاہ جرائم اور سنسنی کے موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) معروف اداکار عثمان مختار جلد ہی جرائم اور سنسنی کے موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں وہ اسناشاہ کے مقابل ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرینگے ۔دریچے فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فیچر فلم کی ہدایات نامور ٹی وی ڈائریکٹر ظہیرالدین دیں گے جس کی شوٹنگ رواں ماہ لاہور میں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان مختار نے اس حوالے میں کہا کہ مجھے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور ہم کئی مہینوں سے ظہیر الدین کے ساتھ اس پر بات چیت کررہے تھے، مجھے یقین ہے کہ ہم جو پیش کرنے جارہے ہیں ناظرین اس سے بہت لطف اندوزہوں گے۔عثمان مختار کی یہ چوتھی فلم ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز2006میں فلم جاناں سے کیا جس کے بعد فلم پرچی میں نظر آئے پھر اس کے علاوہ صنم سعید کے مقابل ایک فلم عمروعیار میں کام کرچکے ہیں جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی ۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 12:06:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :