ریمبو کے ڈانس نے شوبز ستاروں کی محفل کو گرما دیا

شان نے بھارتی گانے پر ڈانس ہونے کی وجہ سے تبصرے سے انکار کر دیا

جمعہ 7 جنوری 2022 12:15

ریمبو کے ڈانس نے شوبز ستاروں کی محفل کو گرما دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) اداکار افضل خان ( ریمبو) کے ڈانس نے شوبز ستاروں کی محفل کو گرما دیا اور دوستوں کے اصرار پر ریمبو نے دوبارہ ڈانس کیا ، شان نے بھارتی گانے پر ڈانس ہونے کی وجہ سے افضل خان کے ڈانس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شوبز ستارے شان ، سعود، ریشم، کوریو گرافر پپو سمراٹ ،ریشم اور دیگر ایک جگہ اکٹھے ہوئے جہاں پر ریمبو نے ایک گانے پر ڈانس کے کچھ سٹیپس کر کے دکھائے ۔

دوستوں کے اصرار پر ریمبو نے دوبارہ ڈانس کے سٹیپس کئے ۔ ریشم نے کوریو گرافر پپو سمراٹ سے پوچھا تو انہوں نے بہترین کہا تاہم جب ریشم نے شان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں انڈین دیکھتا ہی نہیں ہوں جس پر قہقہ بلند ہوا ، ریمبو نے کہا کہ آپ نے میرا ایکشن تو دیکھا ہے ناں۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 12:15:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :