بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ کی تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے اور ڈبل ماسک پہننے کی درخواست

جمعہ 7 جنوری 2022 12:15

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کورونا وائرس کا شکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد تیزی سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشہور فنکار بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیاہے۔

سوارا بھاسکر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں اور میرے گھروالے 5 جنوری کی شام سے ہی قرنطینہ میں ہیں اور میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں۔

سوارا بھاسکر نے ان سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے اور ڈبل ماسک پہننے کی درخواست کی۔واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنینڈس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 12:15:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :