معروف اداکار سلطان راہی کی برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 7 جنوری 2022 14:36

معروف اداکار  سلطان راہی کی برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) معروف اداکار  سلطان راہی کی  26ویں برسی کل9جنوری بروز اتوار کو منائی  جائے گی۔تفصیلات کے مطابق  700 فلموں میں لازوال کردار ادا کر کے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے والے سلطان محمد المعروف سلطان راہی 1938ء میں بھارت کے شہر سہارنپور میں پیدا ہوئے 9 جنوری 1996ء کو انکو راولپنڈی سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب  نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا سلطان راہی نے  انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1956 میں فلم باغی سے کیا تھا  اس  کے بعد انہوں نے   500  پنجابی فلمیں 150اردو اور 100 فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سلطان راہی کے قتل کے وقت بھی ان کی 54فلمیں زیر تکمیل تھی ان  کا قتل پنجابی فلم انڈسٹری کیلئے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہوا اور ان کی کمی آج تک پوری نہیں ہو سکی۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 14:36:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :