بڑے ہونا پسند ہے،بڑھتی عمر کا کوئی خوف نہیں، سلینا گومز

گریمی ایوارڈز میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہوں،ہسپانوی زبان روانی سے نہیں بول سکتی،لیکن اس زبان میں گانا اسے بولنے سے زیادہ آسان ہے،امریکی گلوکارہ

جمعہ 7 جنوری 2022 17:14

بڑے ہونا پسند ہے،بڑھتی عمر کا کوئی خوف نہیں، سلینا گومز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ اٴْنہیں اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے کوئی خوف نہیں ہے۔سلینا گومز نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’اٴْنہیں بڑے ہونا پسند ہے اور اٴْنہیں اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ جب وہ چھوٹی تھیں، تو وہ بڑھاپیسے ڈرتی تھیں اور سوچتی تھیں کہ پھر اٴْن کی زندگی بہت مختلف نظر آئے گی‘۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ’لیکن اب وہ اس بات سے نہیں گھبراتیں بلکہ اب وہ سوچتی ہیں کہ واہ، یہ سب ویسا نہیں جیسا کہ اٴْنہوں نے کبھی توقع کی تھی، اور وہ جتنا پرجوش ابھی ہیں اس سے زیادہ پرجوش کبھی نہیں تھیں‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’اب اٴْنہوں نے لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دی ہے، اور ایسا کرنا اٴْن کیلئے بہت فائدہ مند رہا‘۔

(جاری ہے)

سلینا گومز نے اپنی گریمی ایوارڈز میں نامزدگی کے بارے میں کہا کہ’ میں بہت پرجوش ہوں!‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’یہ بہت اچھا ہے کیونکہ اٴْنہوں نے اس البم کے لیے پورے دل سے کام کیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’وہ ہسپانوی زبان میں روانی سے نہیں بول سکتیں، لیکن کافی مضحکہ خیز انداز میں بولتی ہیں۔ تاہم، اٴْن کے لیے ہسپانوی زبان میں گانا اسے بولنے سے زیادہ آسان ہے‘۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 17:14:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :