بھائی کی شادی پر ندا یاسر کے ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے

ہفتہ 8 جنوری 2022 12:58

بھائی کی شادی پر ندا یاسر کے ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر کا اپنے چھوٹے بھائی کی شادی پر کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔ندا یاسر کے چھوٹے بھائی طلحہ پاشا کی شادی کی تقریبا ت جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ شام طلحہپاشا کی ہونے والی مہندی کی تقریب پر ندا یاسر نے بھرپور ڈانس پرفارمنس دی، ندا یاسر نے مشہور بھارتی گانوں پر ڈانس کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا ایپلکیشنز پر اس وقت وائرل ہیں۔

ندا یاسر اس دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور اداکارائوں اور اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔گلابی رنگ کی خوبصورت فراک میں ملبوس ندا یاسر کی جانب سے کیا گیا ڈانس اٴْن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2022 - 12:58:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :