صبور علی اور علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

ہفتہ 8 جنوری 2022 12:58

صبور علی اور علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی صبور علی اور علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اٴْن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔

علی انصاری اور صبور کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر صبور علی کی رخصتی کی بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اٴْنہیں آبدیدہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2022 - 12:58:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :