احد کی صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر مداح تشویش میں مبتلا

ہفتہ 8 جنوری 2022 13:12

احد کی صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر مداح تشویش میں مبتلا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی سالی صبور علی کی شادی میں شرکت نہ کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔گزشتہ روز سجل علی کی بہن و اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں جہاں اٴْن کے رشتہ داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی تو وہیں ان کے شوہر اور صبور کے بہنوئی احد رضا میر شادی کی تقریب میں نظر نہیں آئے۔

(جاری ہے)

احد رضا میر اور اٴْن کے اہلخانہ صبور کی شادی کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل اور احد کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے جارہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور اٴْن کے اہلخانہ کی ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لی گئی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا احد کیلئے صبور علی کی شادی سے زیادہ یہ شادی اہم تھی ۔دوسری جانب سجل علی بھی اپنی بہن کی شادی میں کچھ کھوئی کھوئی سی نظر آئیں، صارفین کا کہنا ہے کہ احد کی غیر موجودگی نے سجل کو اٴْداس کیا۔
وقت اشاعت : 08/01/2022 - 13:12:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :