ناکامی سنجیدہ لوگوں کیلئے بڑی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے ‘ سید نور

جو بھی کام کیا وہ بھرپور لگن سے کیا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں‘ سینئر ہدایتکار

ہفتہ 8 جنوری 2022 13:20

ناکامی سنجیدہ لوگوں کیلئے بڑی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے ‘ سید نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ناکامی سے نہیں گھبراتا ، کسی بھی ناکامی سے وقتی طور پر نقصان اور پریشانی تو ہوتی ہے لیکن در حقیقت یہ سنجیدہ لوگوں کیلئے بڑی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے ،میں نے جو بھی کام کیا ہے وہ بھرپور لگن سے کیا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ بہت خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں اور اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں کبھی بھی ناکامی کے خوف کا شکار نہیں ہوا میں بھرپو رمحنت کرتا ہوں اور نتائج اوپر والی ذات پرچھوڑ دیتا ہوں ۔ ایسا نہیں مجھے ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن میں اسے نظر انداز کرنے کی بجائے سوچ بچار کرتا ہوں اور ناکامی کے اسباب کو تلاش کرتا ہوں ، میرے تجزیے کے مطابق ناکامی سنجیدہ لوگوں کے لئے بڑ ی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2022 - 13:20:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :