فخر عالم کی عمران خان سے ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ہفتہ 8 جنوری 2022 18:37

فخر عالم کی عمران خان سے ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2022ء) گلوکار، میزبان، اداکار اور تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔فخر عالم نے عمران خان سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ملاقات کے حوالے سے بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عزت مآب شیخ احمد المکتوم میرے بزنس پارٹنر اور میں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔فخر عالم نے بتایا کہ ملاقات میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے ذریعے ٹیکنالوجی اور گیمنگ میں گروپوں کی متعدد سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے جاری توانائی کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وقت اشاعت : 08/01/2022 - 18:37:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :