جمائما نے ہمایوں سعید کو’ ’دی کراؤن‘‘ میں کاسٹ کروایا

ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب کا کردار نبھائیں گے

منگل 11 جنوری 2022 11:43

جمائما نے ہمایوں سعید کو’ ’دی کراؤن‘‘ میں کاسٹ کروایا
ْلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) پاکستانی فلم اسٹار ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب کا کردار نبھائیں گے۔اس خوشخبری پر جہاں شوبز ستارے خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ہمایوں سعید کو مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں ، ایسے میں سکینہ سموں نے سوشل میڈیاپر اعتراضات کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں۔

سکینہ سموں کے ٹوئٹ پر ہی ایک صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو ہمایوں سعید کو کاسٹ کیے جانے کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ’شاید ہمایوں کو منتخب کرنے کا کریڈٹ جمائما خان کو جاتا ہے کیونکہ وہ پانچویں سیزن کے لیے کہانی مرتب کرنے والوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ جمائما نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ڈیانا کی کہانی کی غلط تصویر کشی پر ایمی جیتنے والے شو سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

صارف کے ٹوئٹ پر سکینہ سموں نے کہا کہ ’ مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کوئی کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے اس خاص کردار کے لیے کم از کم 4 دیگر پاکستانی اداکاروں کا بھی آڈیشن کیا ہوگا۔ یہ عام آڈیشن کا عمل ہے۔ خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ’دی کرائون‘ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2022 - 11:43:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :