عمران خان ایماندار، وفادار اور مخلص لیڈر ہیں، عمران عباس

خواہش ہے وزیرِاعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اچھی ٹیم اور پالیسی بنانے والے مل جائیں، اداکار

منگل 11 جنوری 2022 19:19

عمران خان ایماندار، وفادار اور مخلص لیڈر ہیں، عمران عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو سب سے ایماندار لیڈر قرار دے دیا ہے۔عمران عباس نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے اٴْن سے وزیرِاعظم کے بارے میں صرف ایک لائن میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنے مداح کی خواہش پر عمران خان کے بارے میں اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ سب سے زیادہ ایماندار، وفادار اور مخلص لیڈر ہیں جوکہ حقیقت میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں‘۔

عمران عباس نے وزیرِ اعظم صاحب کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اٴْن کی خواہش ہے کہ وزیرِاعظم کو ملک میں موجودہ مہنگائی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایک اچھی ٹیم اور پالیسی بنانے والے مل جائیں‘۔
وقت اشاعت : 11/01/2022 - 19:19:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :