معروف اسٹیج اداکارہ بچے کے اغوا میں ملوث نکلی

پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کروا لیا، اداکارہ سمیت 3 افراد گرفتار کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 جنوری 2022 00:47

معروف اسٹیج اداکارہ بچے کے اغوا میں ملوث نکلی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2022ء) معروف اسٹیج اداکارہ بچے کے اغوا میں ملوث نکلی، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کروا لیا، اداکارہ سمیت 3 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے ایک بچے کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کی جانب سے بچہ اغوا کیے جانے کے اطلاع ملنے پر پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اداکارہ کے گھر سے مغوی بچہ بازیاب کروائے جانے کے بعد آئمہ خان، ان کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے گھر سے بازیاب کروایا گیا بچہ 2 دن قبل ملتان کے علاقے کڑی جمنداں سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کے اغوا میں ملوث اداکارہ آئمہ خان اور اس کے شوہر کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی، تاہم دونوں کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔ بچے کے اغوا کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
وقت اشاعت : 13/01/2022 - 00:47:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :