ایف آئی اے کی تحقیقات کا پتہ چلتے ہی حریم شاہ کا یوٹرن

منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ، ہمیشہ حلال پیسہ کمایا ہے، )متنازع ٹک ٹاکر کی گفتگو

جمعرات 13 جنوری 2022 21:59

ایف آئی اے کی تحقیقات کا پتہ چلتے ہی حریم شاہ کا یوٹرن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ حلال پیسہ ہی کمایا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والی حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای) کی تحقیقات کے بعد اپنا نیا بیان جاری کردیا۔

حریم شاہ نے برطانیہ میں ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک ویڈیو سے یہ سب ہوجائے گا۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انسان ہر غلطی سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور میں اپنی غلطی تسلیم بھی کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں برطانیہ میں دانیال نامی بزنس مین کے آفس گئی تھی، وہاں اتنی زیادہ رقم دیکھ کر میں نے ان سے ویڈیو بنانے کی اجازت لی اور مذاق میں یہ ویڈیو بناکر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

حریم شاہ نے کہا کہ وہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور میرے خلاف استعمال کی گئی جبکہ مجھے اس وقت تک منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کیونکہ میں نے ساری زندگی حلال کمایا ہے اور جس بھائی کی یہ رقم تھی وہ لیگل بزنس ہی کرتے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ مجھے دانیال بھائی نے بتایا کہ پاکستان سے صرف مخصوص رقم ہی بیرون ملک لیکر جاسکتے ہیں تو مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میں نے مذاق میں ویڈیو بنائی کہ میں تو اتنی بھاری رقم برطانیہ لے آئی ہوں۔

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کبھی دفتر خارجہ کے اندر جاکر متنازع وڈیو بناکر شہرت حاصل کرتی ہیں، تو کبھی سیاست دانوں اور سیلبریٹیز کے ساتھ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہیں۔اپنی متنازعہ وڈیوز کی وجہ سے یہ متعدد بار اسکینڈلز میں ملوث رہیں، وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، صوبائی وزیر فیاض چوہان اور معروف مذہبی اسکولر مفتی قوی کے ساتھ بھی ماضی میں حریم شاہ کی متنازعہ وڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں تھیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2022 - 21:59:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :