ہوپر نامی ایک ویب سائٹ نے 2021 کی رپورٹ جاری کردی

انسٹاگرام پر’ ’دی راک‘‘ کو شکست؛ مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو کے نام

جمعہ 14 جنوری 2022 12:24

ہوپر نامی ایک ویب سائٹ نے 2021 کی رپورٹ جاری کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ڈوین ’دی راک‘ جانسن ہالی ووڈ میں ایک بڑا نام ہے لیکن وہ انسٹاگرام میں لیجنڈری فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ہوپر نامی ایک ویب سائٹ نے 2021 کی رپورٹ جاری کی جس میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں کی فہرست جاری کی۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔

اس اعتبار سے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 16 لاکھ 4 ہزار ڈالر (28 کروڑ 29 لاکھ روپی) جبکہ ڈوین جانسن فی کس پوسٹ 15 لاکھ 23 ہزار ڈالر (26 کروڑ 86 لاکھ روپی) وصول کرتے ہیں۔دیگر تین میں تیسرے نمبر آریانا گرانڈے، چوتھے نمبر پر کائلی جینر اور پانچویں نمبر پر سیلینا گومز ہیں۔ اپنی تنخواہ، توثیق شدہ اور کاروباری معاہدوں کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اب ارب پتی ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2022 - 12:24:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :