ایما واٹسن کی فلسطینی کاز کی ہالی ووڈ ستاروں کی حمایت

بیان پر تقریبا 40 اداکاروں، ہدایت کاروں، اسکرین رائٹرز اور فلمی ماہرین نے دستخط کردیئے

جمعہ 14 جنوری 2022 16:06

ایما واٹسن کی فلسطینی کاز کی ہالی ووڈ ستاروں کی حمایت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) امریکی سنیما کی دنیا کے نامور ستاروں جن میں سوزن سارینڈن، مارک روفالو، پیٹر کیپلڈی اور چارلس ڈانس شامل ہیں نے فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کی حمایت کا بیان جاری کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان ہیری پوٹر کی فلموں میں ہرمیون گرینجرکے نام سے مشہور ایما پر یہود دشمنی کے الزام کے بعد سامنے آیا جب انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کو دکھایا گیا تھا جس میں نعرہ تھا’’یکجہتی ایک عمل‘‘۔

ایما ویسٹن کی حمایت میں بیان آرٹسٹس فار فلسطین یو کے تنظیم کے اقدام پر جاری کیا گیا تھا، جو کہ برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز کرنے والا ثقافتی نیٹ ورک ہے۔

(جاری ہے)

بیان پر تقریبا 40 اداکاروں، ہدایت کاروں، اسکرین رائٹرز اور فلمی ماہرین نے دستخط کیے، جن میں سے زیادہ تر ہالی ووڈ سے ہیں۔انہوں نے بیان میں کہاکہ ہم ایما واٹسن کے ساتھ اس مختصر بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ 'یکجہتی ایک فعل ہی'، بشمول فلسطینیوں کے ساتھ بامعنی یکجہتی، جو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

بیان میں ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کو بھی یاد کیا گیا، جس میں اس نے اسرائیلی قبضے پر نسل پرستی اور ظلم و ستم کے جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا تھا۔فنکاروں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل، قابض طاقت، اور فلسطینیوں، فوجی قبضے اور نسل پرستی کی حکومت کے تحت رہنے والے لوگوں کے درمیان طاقت کے عدم توازن سے واقف ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2022 - 16:06:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :