’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری ‘ عدنان صدیقی

سوچا بھی نہیں تھااس کے آن ائیر ہونے سے ’’عروسہ ‘‘ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائیگا‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:04

’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری ‘ عدنان صدیقی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری اور میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس کے آن ائیر ہونے سے ’’عروسہ ‘‘ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائے گا ، میں نے جو کردار ادا کیا وہ صرف کہانی کے مطابق تھا اور میرے خیال میں اس ڈرامے میں ہمایوں سعید نے ہمدردیاں سمیٹی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی ایسی ہوا چلی کہ جہاں بھی جاتا تھایہی ڈرامہ موضوع بحث ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے معمول کے مطابق دوسرے پراجیکٹ سائن کرتا ہوں اسی تناظر میں اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن مجھے علم نہیںتھاکہ یہ شاہکار ڈرامہ ثابت ہوگا اور ’’ عروسہ ‘‘ والا دور واپس آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے تمام کرداروں نے اپنا کام کے ساتھ انصاف کیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اس ڈرامے کو غیر معمولی کامیابی ملی۔
وقت اشاعت : 15/01/2022 - 12:04:55

Rlated Stars :