مزاحیہ اداکار طار ق جاوید کی برسی منائی گئی

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) تھیٹر کے مزاحیہ اداکار طار ق جاوید کی برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔طارق جاوید فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، اسٹیج ڈرامہ بشیرا ان ٹربل سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسٹیج پر کئی اداکاروں کو بھی متعارف کروایا جن میں سردار کمال ، نسیم وکی ، سخاوت ناز ، طارق ٹیڈی ، قیصر پیا اور شاہد خان سمیت دیگرشامل ہیں ۔ طار ق جاوید نے بطور فلم پروڈیوسر دو فلمیں وارداتیں اور غیرت بھی بنائیں ۔ انہوں نے 200سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ۔ وہ 15جنوری 2006ء کو کرائون تھیٹر میں ڈرامے کے دوران دل کے دورے کی وجہ سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

وقت اشاعت : 15/01/2022 - 12:16:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :