پریانکا شوہر کیساتھ خاندان کو آگے بڑھانے کی خواہشمند

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:16

پریانکا شوہر کیساتھ خاندان کو آگے بڑھانے کی خواہشمند
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر، نک جونس کے ساتھ اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کے اپنے منصوبے کو اپنے خوابوں کا سب سے بڑا اور خوبصورت حصّہ قرار دیا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ‘ اپنے شوہر کے ساتھ خاندان کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، اٴْن کی خواہش ہے کہ اٴْن کے بچے ہوں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید کہا کہ لیکن یہ سب بھی جب ہوتا ہے، خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔اداکارہ سے انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اور نک بچوں کی پرورش کو اپنے کیریئر پر ترجیح دینے کیلئے تیار ہیں ’پریانکا چوپڑا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اٴْن دونوں کو ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اداکارہ کا سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرنے پر سامنے آنے والے عوام کے ردِ عمل پر کہنا تھا کہ ‘اٴْنہیں یہ سب دیکھ کر بہت ہی برا محسوس ہوا۔
وقت اشاعت : 15/01/2022 - 12:16:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :