شبیرجان کا ’منی بدنام ہوئی‘ پر دلچسپ ڈانس وائرل

ہفتہ 15 جنوری 2022 18:32

شبیرجان کا ’منی بدنام ہوئی‘ پر دلچسپ ڈانس وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) پاکستانی ہر دلعزیز سنیئر اداکار شبیر جان نے مشہور بھارتی آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔گزشتہ شب ہونے والے سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح میں شوبز انڈسٹری میں متعدد فنکاروں نے شرکت کی جس میں ڈانس کرتے ہوئے شبیر جان اور اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز بھی رقص کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر اس وقت شبیر جان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار شبیر جان کسی ڈرامے میں غصیلے والد کا کردار یا کسی مارننگ شو میں غصہ کرنے کے بجائے دلچسپ رقص کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔فنکاروں کی جانب سے جمائی گئی اس محفل میں سب سے زیادہ شبیر جان کے چرچے ہو رہے ہیں۔شبیر جان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا پر فلمایا گیا مشہور زمانہ آئٹم نمبر ’منی بدنام ہوئی‘ پر دلچسپ ڈانس اسٹیپس کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2022 - 18:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :