میشا شفیع کی کڑی شرائط کے باعث شوہاتھ سے نکل گیا

جمعہ 12 ستمبر 2014 17:33

میشا شفیع کی کڑی شرائط کے باعث شوہاتھ سے نکل گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) گلوکارہ میشا شفیع کی کڑی شرائط نے شو آرگنائزر کے ہوش اڑا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایک آرگنائزر نے بیرون ملک شوکرنے کےلئے میشا شفیع سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں ایک شوکا معاوضہ 25 ہزار ڈالر لوں گی ، دو ٹکٹیں بزنس کلاس اور چھ ٹکٹیں اکانومی کلاس کی ہوں گی اور اسکے علاوہ رہائش کےلئے فائیو سٹار ہوٹل انکی مرضی کا ہوگا۔

(جاری ہے)

پروڈیوسر نے ان کی شرائط نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ معاوضہ بہت زیادہ مانگا گیا ہے۔ اس سے پہلے مذکورہ پروڈیوسر نے ایک شو کےلئے جب عارف لوہار سے رابطہ کیا تو انہوں نے تیس ہزار ڈالر معاوضے کےساتھ سولہ ٹکٹیں اور دیگر شرائط بھی پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک شو کرنے والے اکثر فنکار ان دنوں معاوضہ ڈالرز میں ہی طلب کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی زمانے میں مفت شو کرنے والے فوک گلوکار سائیں ظہور بھی اب پندرہ ہزار ڈالر مانگتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ معاوضہ راحت فتح علی خان طلب کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/09/2014 - 17:33:39

Rlated Stars :