’عشقِ لا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر اذان سمیع خان کا سجل علی کو خراجِ تحسین

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اٴْبھرتے ہوئے اداکار اذان سمیع خان نے اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اذان سمیع خان نے انسٹا گرام پر اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی کو ڈارمہ سیریل ’عشقِ لا‘ میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنے پرخراجِ تحسین پیش کیا، جو کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی آواز اٴْٹھاتی ہے۔

اٴْنہوں نے سجل علی کے کردار شنایہ احمد کی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’خواتین کے خلاف تشدد اور انصاف کے نظام کی لپیٹ میں آنے والی دنیا میں طاقتور شنایا احمد ایک ایسی شخصیت تھی جو ان لاتعداد جانوں کی نمائندگی کرتی تھی جنہیں ہم بحیثیت قوم اور دنیا ناانصافی کی وجہ سے کھوچکے ہیں‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ بہت سے لوگوں کی طرح ایک ایسی شخصیت تھی جو بدقسمتی سے گزر چکے ہیں‘۔

اذان نے مزید لکھا کہ’ وہ اٴْن لوگوں میں سے ایک تھی جو یقین رکھتے ہیں کہ ان کی آواز صحیح مقصد کے لئے لڑ سکتی ہے، اور سنی جائے گی‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’لیکن جیسا کہ حقیقت نے ہمیں بار بار دکھایا ہے، ایسی آوازوں کو خاموش کر وادیا جاتا ہے اور اِن ا?وازوں کو بیوروکریسی اور افسر شاہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔ اذان نے لکھا کہ ’آج کے قانونی نظام اپنے مقاصد کے لیے لڑنے والوں کو آہستہ آہستہ مایوس کردیتے ہیں اور بالکل خاموشی چھا جاتی ہے جب تک کہ اس طرح کا ایک اور سانحہ رونما نہ ہو جائے‘۔ اذان سمیع خان نے کہا کہ اٴْنہیں شنایہ احمد جیسے کردار کے شوہر کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :