احد رضا میراور سجل علی نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

احد رضا میراور سجل علی نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار احد رضا میر اور سجل علی نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔احد رضا میر اور سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹس پر ایک برانڈ کی تشہیر کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

احد رضا میر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیٹو جام اور ویگن وٹامنز آج سے گھر میں صرف صحت مند طرز زندگی کیلئے صحت بخش کھانا ہوگا‘۔


اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ میں سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اس بارے میں آپ کیا کہتی ہیں ‘


جواب میں سجل علی نیاس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’احد رضا میر کیونکہ باہر سے اچھا لگنے کیلئے اندر سے بھی فِٹ ہونا پڑتا ہے‘۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :